ارنا کے مطابق اسلام آباد میں ملی یک جہتی کونسل کی نشست نائب امیر جماعت اسلامی اور کونسل کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں مشرق وسطی کے حالات بالخصوص شام میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر گہری تشویش ظاہر کی گئی ۔
میٹنگ میں شریک سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے اسلامی ملکوں میں انتہا پسند دہشت گردوں کو سرگرم کرنے پر مبنی امریکا اور اسرائیل کی سازش کی مذمت کی۔
انھوں نے کہا کہ شام میں دہشت گرد گروہوں کے تازہ اقدامات کی لہر اور جنگ افروزی واشنگٹن اور تل ابیب کی مشترکہ سازش کا نتیجہ ہے۔
پاکستان کی مذہبی و سیاسی جماعتوں نے فلسطینی عوام کی مشکلات کے حل اور دہشت گردوں کے خلاف جںگ میں شام کی مدد کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ شام کے واقعات فلسطین اور اس کے حامیوں کے خلاف دشمنوں کی نئی سازش کا نتیجہ ہیں۔
پاکستان کی ملی یک جہتی کونسل کے اراکین نے شہر پارا چنار کے حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اپنے ملک کے حکام اور سیکورٹی اداروں سے دہشت گردوں کی گرفتاری اور انہیں سزا دیئے جانے کا مطالبہ کیا۔
یاد رہے کہ امریکا، صیہونی حکومت اور ان کے اتحادیوں کی سازش کے نتیجے میں شام میں ایک بار پھر تکفیری دہشت گرد وں نے سراٹھایا ہے اور شام کے مغرب، شمال مغرب اور جنوب مغرب میں ایک بار پھر دہشت گردی کا بازار گرم کرنے کی کوشش کی ہے ۔
گزشتہ چند روز کے اندر شامی فوج کے زمینی آپریشن اور شام نیز روس کے مشترکہ فضائی حملوں میں ایک ہزار سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ