ایروانی: ایران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامی حکومت اور عوام کی حمایت میں ثابت قدم ہے

نیویارک - ارنا - اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے شام کے حالات پر تہران کی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ  اسلامی جمہوریہ ایران دہشت گردی کے خلاف جنگ کے اپنے ٹھوس عزم کے تحت شام کی حکومت اور اس کے عوام کی حمایت کرتا رہے گا۔

اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے امیر سعید ایروانی نے مقامی وقت کے مطابق منگل کی شام،   شام میں حالیہ تدیلیوں پر  سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں مزید کہا: " ایران بڑے پیمانے پر تباہی اورآشوب پھیلانے والے تحریر الشام جیسی دہشت گرد تنظیموں کے خاتمے اور ان کے خلاف جنگ کے شام کی حکومت کے قانونی حق کی مکمل طور تسلیم اور اس کی حمایت کرتا ہے۔  

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مندوب  نے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران شام کے حالات پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ حالیہ واقعات ، خاص طور پر القاعدہ کی شاخ تحریر الشام کی دہشت گردانہ کارروائيوں سے  جسے النصرہ فرنٹ بھی کہا جاتا ہے، شام کےاقتدار اعلی اور پائیداری کے لئے سنجیدہ خطرات پیدا ہو گئے ہيں۔

ایروانی نے مزید کہا: ہیئت تحریر الشام کی کارروائیوں کی سطح اور پیچیدکی اور جدید ہتھیاروں اور ڈرون طیاروں کے استعمال سے غیر ملکی اور سب سے اوپر امریکہ کی حمایت ثابت ہوتی ہے کہ جس نے اپنے سیاسی مقاصد کی تکمیل کے لئے دہشت گردی کو ایک حربہ بنا لیا ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے زور دیا ہے کہ اس تنازعہ  کی آگ بھڑکانے والے ملکوں  کو اپنے اقدامات اور شامی عوام پر مسلط کیے گئے تباہ کن حالات کے لیے جوابدہ ہونا چاہیے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران دہشت گردی کے خلاف اپنی منصفانہ اور ٹھوس جنگ میں شامی حکومت اور اس کے عوام کی حمایت میں ثابت قدم ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .