سید عباس عراقچی نے یوم بحریہ کی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں کہا: آج میں شام کی حکومت کو اسلامی جمہوریہ کا پیغام پہنچانے کے لیے دمشق جا رہا ہوں۔ ہم شامی حکومت اور فوج کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے مزيد کہا کہ ہم صیہونی حکومت اور تکفیری دہشت گردوں کے درمیان کوئی فرق نہیں سمجھتے اور ہمارا ماننا ہے کہ دشمن، صیہونی حکومت کی ناکامی کے بعد ان دہشت گرد گروہوں کے ذریعے علاقے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے اور اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لئے کوشاں ہیں۔
وزير خارجہ سید عباس عراقچی نے مزید کہا: شامی فوج ماضی کی طرح ایک بار پھر ان دہشت گرد گروہوں پر فتح حاصل کرے گی۔
انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ میدان جنگ اور سفارت کاری ایک دوسرے کو مکمل کرتی ہیں کہا کہ سفارت کار میدان جنگ میں جو طاقت ہوتی ہے اس کی بنیاد پر آگے بڑھتے ہيں۔
آپ کا تبصرہ