ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے ہفتہ کی شام حلب میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل خانے پر کچھ مسلح دہشت گرد عناصر کے حملے کی سخت مذمت کی اور قونصل خانے کے تحفظ کے 1963 کے عالمی کنونشن کا حوالہ دیتے ہوئے زور دیا ہے کہ کسی بھی شخص، تنظیم یا حکومت کی جانب سے اس کنونشن کی خلاف ورزی قابل قبول نہيں ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے زور دے کر کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس حملے پر سنجیدگی کے ساتھ عالمی قوانین کی بنیاد پر کارروائی کرے گا۔
بقائی نے نے حلب میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل خانے کے عملے کی صورت حال کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا: "حلب میں قونصل جنرل اور اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل خانے کے تمام کارکن سلامت ہيں۔ "
آپ کا تبصرہ