30 نومبر، 2024، 7:55 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85675797
T T
0 Persons

لیبلز

حماس:  ہم غرب اردن میں  غاصب صیہونی حکومت کو نشانہ بنانے کی صلاحیت  رکھتے ہيں

تہران- ارنا- حماس تحریک نے مغربی کنارے پر صیہونی فوج کے حملے اور فلسطینی شہریوں کی گرفتاری کے ردعمل میں زور دیا ہے کہ ہم مغربی کنارے ميں غاصب صیہونی حکومت کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

تحریک حماس نے اس بات پر زور دیا کہ مغربی کنارے کے شہروں پر حملے اور فلسطینی شہریوں کی گرفتاری اور ان کے ساتھ مار پیٹ، صیہونیوں کے خلاف جد و جہد اور اپنے حقوق کی واپسی کے لئے کوشش کی طرف سے فلسطینیوں کو مایوس کرنے کے مقصد سے ہے۔

حماس نے مزید کہا: مغربی کنارے کے عوام غاصب صیہونی حکومت کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، بے مثال آ کارروائياں کریں گے اور غزہ پٹی میں اپنے بھائیوں کی حمایت کریں گے۔

حماس  نے کہا: غرب اردن میں انقلابی نوجوان ہيں جو غاصب صیہونی حکومت اور فلسطینیوں کے گھروں اور املاک پر آئے دن حملے کرنے والے آبادکاروں کو چوٹ پہنچانے کی طاقت رکھتے ہيں۔

حماس نے اسی طرح غرب اردن کے نوجوانوں سے کہا ہے کہ وہ غاصب فوج کے مقابلے میں ہتھیار اٹھائيں اور آباد کاروں  کی طرف سے دیہی باشندوں اور کسانوں پر حملے کے دوران ، اپنے بھائيوں کو تنہا نہ چھوڑيں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .