ایران اور تین یورپی ممالک نے سفارتی مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا

تہران - ارنا –اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ میں قانونی اور بین الاقوامی امور کے ذمہ دار نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور تین یورپی ممالک نے سفارتی مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

 کاظم غریب آبادی نے ایکس پر ایک پیغام میں لکھا ہے کہ فرانس، جرمنی اور  برطانیہ کے سیاسی رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کا ایک اور دور ہوا جس کے دوران  دوطرفہ امور، علاقائی و بین الاقوامی  تبدیلیوں  خاص طور پر جوہری مسائل اور پابندیوں کے خاتمے پر تبادلہ خیال کیا گيا۔

انہوں نے مزید بتایاکہ  ہم اپنے عوام کے مفادات کے  تحفظ کے پختہ عزم پر قائم ہیں اور ہماری ترجیح بات چیت اور تعاون کا راستہ ہے اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ مستقبل قریب میں سفارتی مذاکرات جاری رہیں گے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .