ان کا کہنا تھا کہ پورپی یونین کے اراکین بین الاقوامی فوجداری عدالت فیصلوں پر عملدآمد اور سزا سے استثنی دینے سلسلہ بھی ختم کیے جانے کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین بین الاقوامی فوجداری عدالت اور معاہدہ روم میں مندرج اصولوں کی حمایت کرتی ہے جس کی بنیاد پر یہ عدالت قائم کی گئی تھی۔
یورپی یونین کے مرکزی ترجمان نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کی آزادی اور غیر جانبداری کے اصول کے لیے یونین کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس عدالت کا مشن بین الاقوامی قوانین کی بنیاد پر سنگین ترین جرائم کا ارتکاب کرنے والوں پر مقدمہ چلانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام رکن ممالک یورپی یونین کی وہ ریاستیں جنہوں نے معاہدہ روم پر دستخط کیے ہیں اس عدالت کی طرف سے جاری کردہ وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کرنے کے پابند ہیں۔
آپ کا تبصرہ