فلسطین اب بھی انسانیت کا سب سے اہم بحران ہے: ایرانی وزارت خارجہ

تہران (ارنا) وزارت خارجہ کے ترجمان نے فلسطین کو سب سے عالمگیر انسانی امنگ اور انسانیت کا سب سے اہم بحران قرار دیتے ہوئے دنیا بھر کے ممالک سے فلسطینی عوام کی جائز جدوجہد کی حمایت کی اپیل کی ہے۔

 اسماعیل بقائی نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر سوشل نیٹ ورک X پر لکھا ہے کہ یہ دن کھوئے ہوئے حقوق کی علامت ہے اور ایسے لاتعداد وعدوں کی نشاندھی کرتا ہے جو تاحال پورے نہیں ہوئے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے لکھا کہ فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے دن کے موقع پر ہم فلسطینی عوام کو اپنی سرزمین پر ناجائز قبضے اور نسل پرستی کے خلاف جاری ان کی طویل جدوجہد اور ثابت قدمی پر سلام پیش کرتے ہیں۔

آخر میں وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ فلسطینی عوام کی حق خودارادیت کی جائز جدوجہد اور باوقار زندگی کے بنیادی حق کی زبانی اور عملی طور پر حمایت کرنا ساری دنیا کی قانونی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .