مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران مغربی کنارے میں مسلح جھڑپیں اور فائرنگ، سڑک کے کنارے نصب دو بموں کے دھماکوں کے علاوہ آٹھ الگ الگ مقامات پر دو بدو لڑائي اور پتھراؤ کے واقعات سامنے آئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے شہر ابودیس میں فلسطینی نوجوانوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔
قابطیہ شہر اور جنین شہر کے فقوعہ قصبے پر غاصب اسرائیلی فوجیوں کے حملے کے بعد مسلح تصادم ہوا اور بعدازں کئی دھماکے بھی ہوئے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کی جانب سے کی جانے والی مانیٹرنگ کے مطابق رام اللہ کے شقبہ ٹاون میں بھی حملہ آور اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں ہیں۔
اس کے علاوہ طوباس کے الفرع کیمپ اور طولکرم کے نور شمس کیمپ کے قریب بھی صیہونی فوجیوں کے ساتھ مسلح تصادم اطلاعات ملی ہیں، جو ان کیمپوں پر حملے کی کوشش کر رہے تھے۔
اطلاعات ہیں کہ نابلس کے سالم نامی قصبے کے نوجوانوں اور عوام نے صیہونی آبادکاروں کے حملے کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور جس کے دوران پرتشدد جھڑپیں ہوئیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین نے بیت لحم میں الخضر بستی میں فلسطینی نوجوانوں اور صیہونی دشمن فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپوں کی اطلاع دی ہے۔
علاوہ ازیں الجزیرہ نے جمعہ کی صبح خبر دی ہے کہ صیہونی حکومت کے فوجیوں نے مغربی کنارے کے قلقیلیہ کے باقہ حطب قصبے سے 11 فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ