کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن کی خلاف ورزی کیے جانے کے الزام پر ایران کا رد عمل

نیویارک - ارنا - اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن کی خلاف ورزی کے بارے میں ایران مخالف دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران، مغرب کی طرف سے صدام کو عطیہ کیے گئے کیمیائی ہتھیاروں کا شکار ہے اور کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن کا ایک ذمہ دار رکن ہے۔

اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے مزید کہا کہ گزشتہ چند دہائیوں کے دوران ایران کی خلاف ورزی کا ایک بھی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا ہے۔ موجودہ شائع شدہ خبریں صیہونی حکومت کی نفسیاتی جنگ سے جڑی ہوئی ہیں اور لبنانی محاذ پر اس کی شکست کے بعد شائع ہوئی ہیں۔

 ایران کے خلاف یہ دعوے ایسے وقت میں کیے جارہے ہیں جب عالمی اداروں نے لبنان اور غزہ کی جنگ میں اسرائیلی حکومت کی جانب سے ممنوعہ ہتھیاروں کے استعمال کی تصدیق کی ہے اور ایران نے اسرائیل کے ممنوعہ ہتھیاروں کے استعمال کے حوالے سے بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .