نفتالی بینیٹ: حزب اللہ کے ساتھ موجودہ معاہدہ ایک مکمل سفارتی و سیکوریٹی ناکامی ہے

تہران-ارنا- صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے حزب اللہ کے ساتھ جنگ ​​بندی معاہدے پر کڑی تنقید کی جس کی نیتن یاہو کی سکیورٹی کابینہ سے منظوری متوقع ہے۔

نفتالی بینیٹ نے کہا کہ یہ معاہدہ حزب اللہ کو اسرائیل پر حملہ کرنے سے نہیں روک سکتا اور انہوں نے  اسے "مکمل سفارتی و سیکوریٹی  ناکامی" قرار دیا۔

اپنے بیان میں بینیٹ نے لبنان میں بفر زون قائم کرنے میں ناکامی پر تنقید کی اور کہا کہ حزب اللہ سرحدی  تنظمیں تشکیل دے گی اور انہیں استعمال کرکے " شمالی اسرائيلی" ( مقبوضہ فلسطین) پر حملے کرے گی۔

بینیٹ نے کہا: "حزب اللہ کے پاس اب بھی دسیوں ہزار راکٹوں کا ذخیرہ ہے اور وہ ہتھیار بنا سکتے ہیں اور اپنی صلاحیتوں کی تجدید کر سکتے ہيں ۔"

انہوں نے کہا: "اسرائیلی فوج کے سپاہیوں اور کمانڈروں کی شاندار فوجی فتح مکمل طور پر سفارتی-سیکورٹی ناکامی میں بدل گئی ہے۔"

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .