26 نومبر، 2024، 10:11 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85672030
T T
0 Persons

لیبلز

صیہونی حکومت کے جرائم روکنے کی ذمہ داری تمام ملکوں پر، وزیر خارجہ

اتہران-ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اسلووینیا کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں تمام ممالک خاص طور پر صیہونی حکومت کے حامیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے جرائم اور جنگ اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے خطرات کے دائرے کی توسیع کو روکنے کی ذمہ داری قبول کریں۔

 سید عباس عراقچی نے صیہونی حکومت کی نسل کشی کے جاری رہنے اور لبنان اور خطے کے دیگر ممالک پر اس  کی جارحیت  کی وجہ سے مغربی ایشیا کے  خطے کی صورتحال کو انتہائی خطرناک قرار دیا اور تمام ممالک  خاص طور پر  صیہونی حکومت کے حامیوں سے احساس ذمہ داری کا مطالبہ کیا۔

 اس ملااقت میں اسلووینیا کی وزیر خارجہ نے مغربی ایشیا میں ایران کی اہم پوزیشن اور علاقائی امن و استحکام کے تحفظ میں اس کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے خطے میں عدم تحفظ اور عدم استحکام  کی توسیع کو روکنے کے لیے بین الاقوامی کوششوں میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .