حزب اللہ نے ہفتے کے روز 130 میزائلوں اور 5 ڈرونز سے حملہ کیا، اسرائیلی میڈیا کا اعتراف

تہران - ارنا- صہیونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ ہفتے کی صبح سے لے کر رات گئے تک حزب اللہ نے شمالی مقبوضہ فلسطین (اسرائیل) کو 130 میزائلوں اور 5 ڈرونز سے نشانہ بنایا۔

اس حملے میں پہلی بار حیفا کے جنوب مشرق میں واقع نیچر نامی  فوجی اڈے میں قائم صیہونی فوج کے زیر استعمال ایک گیس فلنگ اسٹیشن کو بھی نشایا بنایا گيا ہے۔ یہ اڈہ لبنان اور مقبوضہ فلسطین کی سرحد سے 40 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

حزب اللہ کے آپریشن روم  کے مطابق اس نے ہفتے کے روز اسرائیل کے خلاف 26 آپریشن انجام دیئے ہیں۔

 گزشتہ روز ساحلی شہر حیفا، عکا اور اس کے نواحی علاقوں کو حزب اللہ کی جانب سے راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا اور اس شہر میں دھماکوں کی آوازیں بھی سنائي دیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .