اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب سے ایلون مسک کی ملاقات کی خبر درست نہیں

تہران (ارنا) IRNA کے ساتھ ایک انٹرویو میں، وزارت خارجہ کے ترجمان نے نیویارک میں ایران کے مستقل نمائندے کی ایلون مسک کے ساتھ ملاقات کے بارے میں بعض امریکی میڈیا میں آنے والے دعوے کی تردید کی ہے۔

 وزارت خارجہ کے ترجمان نے IRNA کو انٹرویو دیتے ہوئے نیویارک میں ایران کے مستقل نمائندے کی  ایلون مسک کے ساتھ ملاقات کے بارے میں بعض امریکی میڈیا میں آنے والے دعوے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے حیرت کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی اخبار "نیویارک ٹائمز" نے دعویٰ کیا تھا کہ ٹرمپ کی جیت میں موثر کردار ادا کرنے والے امریکی ارب پتی "ایلون مسک" نے اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے امیرسعید ایروانی سے خفیہ جگہ پر ملاقات کی ہے جس میں ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے طریقوں پر بات چیت کی گئی۔ 

اس اخبار نے 2 گمنام ایرانی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ ایران کے نمائندے اور مسک کے درمیان ملاقات پیر کے روز نیویارک میں ہوئی. 

اس اخبار کے ذرائع کے مطابق ایلون مسک اور اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے کے درمیان کسی خفیہ مقام پر ہونے والی ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی اور یہ ملاقات مثبت رہی۔ 

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .