15 نومبر، 2024، 9:13 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85660372
T T
0 Persons

لیبلز

حماس نے صیہونی حکومت کی پرسکون قتل کی پالیسی کی مذمت کی ہے

 تہران – ارنا – حماس نے غاصب صیہونی حکومت کی سکون کے ساتھ منصوبہ بند قتل کی پالیسی کی مذمت کرتے ہوئے، دو فلسطینی قیدیوں سمیع علیوی اور انور اسلیم کی صیہونی جیلوں میں شہادت کی تصدیق کردی ہے

ارنا کے مطابق فلسطین کی جنگی قیدیوں کے امورکی کمیٹی نے صیہونی جیلوں میں دو فلسطینی قیدیوں، سمیع علیوی اور انور اسلیم کی شہادت کی خبر دی ہے۔

اس رپورٹ  کے مطابق اکسٹھ سالہ شیخ سمیع علیوی غرب اردن کے شہر نابلس کے رہنے والے اور اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے لیڈروں میں سے تھے۔

 وہ حالیہ برسوں کے دوران بارہا گرفتار کئے گئے اور جسمانی حالت اچھی نہ ہونے کے باوجود انہیں سخت  ترین ایذائيں دی گئيں۔  

 اس رپورٹ کے مطابق شہید انور شعبان محمد اسلیم 44 برس کے اور غزہ کے رہنے والے تھے۔

حماس نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ نابلس کے رہنے والے   سمیع علیوی اور غزہ کے رہنے والے انور اسلیم کی صیہونی حکومت کی جیلوں میں شہادت، فلسطینی قیدیوں کے ساتھ غاصب صیہونیوں کے وحشیانہ سلوک کی عکاسی کرتی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .