ارنا کے مطابق ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی نے تہران میں ایران کے محمکہ ایٹمی توانائی کے سربراہ ، وزیر خارجہ اور صدر ایران سے ملاقات اور گفتگو کے بعد آج جمعہ 15 نومبر کو فردو کی شہید علی محمدی اور نطنز کی شہید احمدی روشن ایٹمی تنصیبات کا معائنہ کیا۔
آئی اے ای اے کے اس معائنے میں ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے بین الاقوامی اور قانونی امور کے انچارج بہروز کمالوندی اور قانونی و بین الاقوامی امور میں وزیر خارجہ کے معاون کاظم غریب آبادی بھی ان کے ساتھ تھے۔
یاد رہے کہ آئی اے ای کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی نے ایران کے وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد کہا تھا کہ "کل میرے دورے کا بہت اہم مرحلہ ہے اور اس مرحلے میں میں فردو اور نطنز کی ایٹمی تنصیبات کا معائنہ کروں گا۔"
انھوں نے کہا تھا کہ اس معائنے سے ایران کے ایٹمی پروگرام مکمل تصویر ان کے سامنے آئے گی۔
آپ کا تبصرہ