15 نومبر، 2024، 10:53 AM
Journalist ID: 5632
News ID: 85660024
T T
0 Persons

لیبلز

آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرس میں یورپی ٹرائیکا کا نیا کھیل

 لندن – ارنا – برطانیہ، فرانس اور جرمنی پر مشتمل یورپی ٹرائیکا  آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل کے دورہ تہران اور اس دورے کے نتائج پر کوئی توجہ دیئے بغیر، بورڈ آف گورنرس کو سیاسی بدلہ لینے کے مرکز میں تبدیل کرکے ایران کے خلاف نئی قرار داد پاس کروانے کی کوشش کررہا ہے

ارنا کے مطابق آئندہ ہفتے شروع ہونے والے آئی اے ای اے  کے بورڈ آف گورنرس کے اجلاس میں اس قرار داد کا پیش کیا جانا یقینی نہيں ہےلیکن یورپی ٹرائیکا کی یہ کوشش بذات خود یورپی حکومتوں کے غیر پیشہ ورانہ اور بغیر سوچے سمجھے طرزعمل کی نشاندہی کرتی ہے جو سیاسی محرکات کے تحت انجام پارہی ہے۔

 یورپی ٹرائیکا، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی یہ کوشش ایسی حالت میں جاری ہے کہ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی نے سیف گارڈ سے متعلق بعض اختلافات دور کرنے کے لئے سیاسی اور تکنیکی مذاکرات کی غرض سے تہران کا دورہ کیا ہے اور ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کے بارے میں ہر تین مہینے میں جاری ہونے والی ان کی آخری رپورٹ ابھی سامنے نہیں آئی ہے۔

  یورپی ٹرائیکا نے جو قرار داد تیار کی ہے اس کے متن میں صیہونی حکومت کی پیش کردہ جعلی دستاویزات کی بنیاد پر سیف گارڈ سے متعلق کچھ دعوؤں کی تکرار کی گئی اور ایٹمی توانائی کی  بین الاقوامی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایران اور ایجنسی کے تعاون نیز ایران کی جانب سے اپنے وعدوں پر عمل درآمد کی ایک جامع رپورٹ تیار کریں تاکہ مارچ 2025 کے بورڈ آف گورنرس کے اجلاس میں اس کا جائزہ لیا جائے۔

 یاد رہے کہ یورپی ٹرائیکا نے آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرس کے گزشتہ اجلاس میں بھی سرتوڑ کوشش کی تھی کہ  جامع رپورٹ کے بارے میں بیان جاری ہوجائے لیکن ایران  کے دانشمندانہ اقدامات کی وجہ سے ناکام رہا جس کے بعد برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایک سہ جانبہ بیان جاری کرنے پر اکتفا کیا۔ انھوں نے اپنے اس بیان میں یہ تکراری دعوی کیا کہ اگر ایران نے سیف گارڈ کے باقی ماندہ مسائل کے حل کے لئے ضروری تعاون نہ کیا تو وہ جامع رپورٹ کا مطالبہ کریں گے۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .