آئی اے ای اے سیاسی مسائل سے دور اپنے پیشہ ورانہ رجحان کو برقرار رکھے: ترجمان وزارت خارجہ

تہران/ ارنا- ترجمان وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے ایک رکن کی حیثیت سے ایران کو اس بات کی توقع ہے کہ آئی اے ای اے غیرجانبداری، مہارت کا مظاہرہ کرے اور سیاسی دباؤ اور مسائل سے دوری اختیار کرے۔

ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے رافائل گروسی کے دورہ تہران کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ آئی اے ای اے کے سربراہ کی ایران کی جانب سے میزبانی، اس بات کا ثبوت ہے کہ تہران بین الاقوامی قوانین اور اصولوں اور اپنی ذمہ داریوں کے تحت اس ایجنسی کے ساتھ تعاون برقرار رکھے ہوئے ہے۔

اسماعیل بقائی نے کہا ساتھ ساتھ ہماری توقع ہے کہ آئی اے ای اے بعض ارکان کے سیاسی دباؤ میں آئے بغیر، اپنی فنی سرگرمیاں جاری رکھے اور طے شدہ ذمہ داریوں کے دائرے میں رہ کر ہی کام کرے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .