فلسطینیوں کو ختم نہیں کیا جا سکتا: اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مندوب

تہران/ ارنا- اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مندوب نے سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں کہا: "ہم کو ختم کرنا ناممکن ہے"

سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے زور دیکر کہا کہ یہ ادارہ غزہ میں قحط کے بحران کو ختم کرنے کے لیے عملی قدم اٹھائے۔

ریاض منصور نے غور کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل، قحط کو نسل تصفیے اور اپنے سامراجی اہداف کی تکمیل کے لیے اور جنگی حربے کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے انتباہ اور اسرائیل کے انکار کے باوجود اس وقت یہ منظر ہر ایک کی نظروں کے سامنے ہے۔غزہ کے وسیع علاقوں کو اپنی فلسطینی آبادی سے خالی کرنے کی منظم سازش اپنے آخری مرحلے میں ہے۔

ریاض منصور نے غرب اردن پر بھی صیہونیوں کے مکمل قبضے کی پلاننگ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کو ایک بار پھر موت، ان کے میراث پر قبضے اور آوارہ وطنی کا سامنا ہے لیکن صاف الفاظ میں کہتے ہیں کہ ہمیں ختم کرنا ناممکن ہے۔

اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مندوب نے کہا کہ ہماری جڑیں زیتون کے درختوں کی مانند اس سرزمین سے جڑی ہوئی ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .