11 نومبر 2024 بروز پیر علی اصغر خاجی نے قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شام کے چیف مذاکرات کار اور ان کے ہمراہ آئے وفد سے ملاقات اور گفتگو کی۔
قزاقستان کے دارالحکومت میں آستانہ عمل کے بائیسویں بین الاقوامی اجلاس کی روشنی میں منعقد ہونے والی اس دو طرفہ ملاقات میں فریقین نے خطے کی تازہ ترین صورتحال، شام کی سیاسی اور علاقائی پیش رفت بالخصوص خطے میں صیہونی حکومت کے جرائم اور جارحانہ حملوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
ایران کے وزیرخارجہ کے مشیر نے شام کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی مکمل حمایت اور صیہونی حکومت کے قبضے اور جنگی جنون کا مقابلہ کرنے کے لیے مزاحمت کے جاری رہنے پر تاکید کی اور اس اصولی موقف کو شام کے تحفظ کے عین مطابق قرار دیا۔ خطے میں امن و استحکام اور خطے کے ممالک کی قومی سلامتی اور مستحکم تعلقات کی طویل تاریخ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ، مجرم صیہونی حکومت کے جرائم سے نمٹنے اور پورے خطے میں کشیدگی کو پھیلنے سے روکنے کے عزم پر زور دیا۔
آپ کا تبصرہ