محمد عفیف نے اسرائیلی وزیر دفاع کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کی حزب اللہ کے میزائل ذخائر مکمل ہیں اور انہوں نے پہلی بار "فاتح میزائل" کا استعمال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام محاذوں پر پوری طرح تیار ہیں اور ہر روز صیہونی حکومت کو نشانہ بنائیں گے۔
عفیف نے فلسطین کے ساتھ بین الاقوامی یکجہتی میں اضافے کی طرف بھی اشارہ کیا اور ہالینڈ سمیت مختلف ممالک میں عوامی مظاہروں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسرائیل رائے عامہ اور دنیا میں زوال پذیر ہے اور اب اس کی سابقہ مقبولیت نہیں رہی۔
عفیف نے لبنانی فوج کی قربانیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ لبنانی فوج قومی سلامتی کی حمایت کرتی ہے اور اس اہم ادارے کے ساتھ ہمارے تعلقات کو خراب کرنے کی کوششیں بے سود ثابت ہوں گی۔
حزب اللہ کے میڈیا ترجمان نے اعلان کیا کہ مزاحمتی گروہ نے اپنے اقدام سے صہیونی دشمن کو حیران کر دیا اور شیخ نعیم قاسم کی قیادت میں حزب اللہ کے استحکام میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم پہلے سے زیادہ تیار ہیں اور دشمن کی افواہوں پر دھیان نہیں دیتے۔ صہیونی دشمن 45 دنوں کی لڑائی کے بعد بھی جنوبی لبنان کے ایک گاؤں پر قبضہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا ہے۔
عفیف نے مزید کہا کہ اب تک، لبنان کے سامنے جنگ بندی کے حوالے سے کوئی خاص منصوبہ اور تجویز پیش نہیں کی گئی ہے۔ تہران، واشنگٹن اور ماسکو کے درمیان وسیع سیاسی ہلچل ہے، لیکن ہمیں ابھی تک کسی چیز کی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔
آپ کا تبصرہ