8 نومبر، 2024، 12:49 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85653160
T T
0 Persons

لیبلز

غاصب صیہونی حکومت کے فوجی مراکز پر دو ڈرون حملے

 تہران – ارنا – عراق کے اسلامی استقامتی محاذ نے  شمالی مقبوضہ فلسطین میں  صیہونی حکومت کے ایک فوجی مرکز پر دو بار ڈرون حملہ کیا ہے

 ارنا کے مطابق عراق کے اسلامی استقامتی محاذ نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ اس نے فلسطین اور لبنان کے مظلوم عوام کی حمایت نیز عام شہریوں، سن رسیدہ افراد اورعورتوں نیز بچوں کے خلاف صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں غاصب صیہونیوں کے خلاف  اپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے، آج صبح شمالی مقبوضہ فلسطین میں ایک فوجی مرکز پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

عراق کے اسلامی استقامتی محاذ نے ایک اور بیان میں بتایا ہے کہ اس نے آج صیہونی حکومت کے فوجی مرکز پر دوسرا ڈرون حملہ بھی کیا ہے۔

عراق کے اسلامی استقامتی محاذ نے کہا ہے کہ  نہ صرف کہ  صیہونی فوجی مراکز پر حملے جاری رہیں گے بلکہ ان میں شدت  آئے گی۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .