ارومیہ کی انقلابی عدالت نے اسرائيلی حکومت کے لئے جاسوسی کرنے والے 4 مجرمین کی پھانسی کا حکم صادر کردیا

 ارومیہ – ارنا – ایران کے صوبہ مغربی آذربائیجان کی عدلیہ کے شعبہ رابطہ عامہ نے بتایا ہے کہ ارومیہ کی انقلابی عدالت نے صیہونی حکومت کے لئے جاسوسی کرنے والے چار مجرمین کی سزائے موت کا حکم صادر کردیا ہے

ارنا کے مطابق صوبہ مغربی آذربائیجان کے شعبہ رابطہ عامہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ  صیہونی حکومت کے لئے جاسوسی کرنے اور اسرائیلی حکومت کی جاسوسی سروس موساد کے ساتھ تعاون کے دو مقدمات عمومی اور انقلابی عدالت میں چلائے گئے اور سزا کی درخواست کے ساتھ کیس ارومیہ کی انقلابی  عدالت کو بھیج دیا گیا۔   

صوبہ آذربائیجان کی عدلیہ کے شعبہ رابطہ عامہ نے مزید بتایا ہے کہ انقلابی عدالت نے ایک کیس میں  تین اصلی ملزمین کے مقدمے  اور ایک دوسرے کیس میں ایک ملزم کے مقدمے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد سزائے موت کا حکم صادر کیا۔  

اس بیان کے ایک اور حصے میں کہا گیا ہے کہ ان میں سے تین مجرمین اسرائیلی جاسوسی تنظیم موساد کے حکم پر شہید فخری زادہ کے قتل میں استعمال ہونے والے وسائل، ان کے قتل کی جگہ منتقل کرنے میں ملوث رہے ہیں اور یہ ان کے تخریبی اقدامات میں سے ایک تھا۔     

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .