6 نومبر، 2024، 1:01 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85651563
T T
0 Persons

لیبلز

پولنگ اسٹیشنوں پر انجام پانے والے سروے کے مطابق 72 فیصد امریکی اپنے ملک کی پالیسی سے نا راض ہیں

 تہران – ارنا – امریکا کے صدارتی الیکشن کے پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹ دے کر نکلنے والوں سے کئے گئے سروے  کے مطابق  72 فیصد امریکی اس  راہ سے نا راض ہیں جو ان کے ملک نے اختیار کر رکھی ہے۔

ارنا کے مطابق ہفت روزہ نیوز ویک نے لکھا ہے کہ سی این این نے اپنے سروے کا پہلا نتیجہ جاری کردیا ہے۔

اس سروے رپورٹ کے مطابق صرف چار فیصد امریکیوں نے اس راہ کے تعلق سے اپنا اشتیاق ظاہر کیا ہے جو امریکا نے اختیار کررکھی ہے اور انیس فیصد نے اس پر اپنے راضی ہونے کا اظہار کیا ہے۔

 اس رپورٹ کے مطابق 2024 کے  امریکی صدارتی الیکشن میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے والوں میں سے 43 فیصد نے اس پر نا راضگی   ظاہر کی ہے جبکہ 29 فیصد نے  اس راہ پر اپنے ملکے آگے بڑھنے پر برہمی ظاہر کی ہے۔

0 Persons

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .