ارنا نے بدھ کی صبح اسلام آباد سے رپورٹ دی ہے کہ خراسان ڈائری انگلش آن لائن میڈیا نے اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ بلوچستان میں زیرو پوائنٹ پر اسمگلروں کے خلاف ایران اور پاکستان دونوں ملکوں کی مشترکہ کارروائی کی خبر ہے۔
خراسان ڈائری نے مقامی ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ ایران اور پاکستان کی سرحد پر دھماکے کی آواز سنی گئي اور ایک مقامی ذریعے کا کہنا ہے کہ اسمگلروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
سماجی رابطے کے ایکس پیج پر سرگرم بعض عام پاکستانیوں نے بھی جو زیادہ تر سیکورٹی خبروں پر نظر رکھتے ہیں، دعوی کیا ہےکہ صوبہ بلوچستان کے علاقے کوہ سبز میں سیکورٹی حادثہ رونما ہوا ہے۔
آپ کا تبصرہ