6 نومبر، 2024، 9:50 AM
Journalist ID: 5632
News ID: 85651182
T T
0 Persons

لیبلز

پورے مقبوضہ فلسطین میں مشتعل صیہونیوں کے مظاہرے، نتن یاہو فراری

 تہران – ارنا – صیہونی وزیر جنگ یواو گالانت کو برخاست کئے جانے کے بعد پورے مقبوضہ فلسطین میں وسیع احتجاجی مظاہروں میں شدت آگئی اور بعض میڈیا ذرائع نے نتن یاہو کے اپنی رہائشگاہ سے بھاگ لینے کی خبر دی ہے

 ارنا نے بدھ کی صبح رپورٹ دی ہے کہ  صیہونی وزير جنگ یواوگالانت کے برخاست ہونے کی خبر نشر ہونے کے بعد مقبوضہ فلسطین میں دسیوں ہزار صیہونیوں نے سڑکوں پر نکل کر مظاہرے کئے ۔

 اس رپورٹ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں مظاہرین رکاوٹیں عبور کرکے قیساریا میں نتن یاہو کی رہائشگاہ کے سامنے پہنچ گئے جہاں ان کا پولیس سے تصادم ہوا۔

 بعض ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ ان وسیع مظاہروں کے بعد صیہونی وزیر اعظم نتن یاہو جلدبازی میں اپنی رہائشگآہ چھوڑ کر بھاگ لئے۔

مقبوضہ فلسطین احتجاجیوں مشتعل صیہونیوں کے مظاہروں کی لپیٹ میں، نتن یاہو فراری

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ ہزروں صیہونی مظاہرین آج بدھ کو صیہونی وزیر جنگ کو برخاست کئے جانے کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے صیہونی پارلیمان کنیسیٹ کی جانب بڑھ رہے ہیں۔  

 تل ابیب میں بھی مشتعل مظاہرین سڑکین بند کرکے نتن یاہو  کے خلاف نعرے بازی کررہے ہیں۔

صیہونی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ وزیر جنگ  یواو گالانت کو برخاست کئے جانے کے بعد کم سے کم پانچ افراد گرفتار کئے جاچکے ہیں۔

بعض رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے نتن یاہو کی رہائشگاہ کے سامنے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پانی کی توپوں کا بھی استعمال کیا ہے۔

ارنا کے مطابق منگل کی رات مظاہرین نے تل ابیب میں آیالون روڈ کو بند کردیا اور آگ جلاکر یواو گالانت کی برخاستگی کے خلاف احتجاج کیا ۔  

 اس رپورٹ کے مطابق صیہونی جنگی قیدیوں کے لواحقین نے اعلان کیا ہے کہ نتن یاہو نے جنگی قیدیوں کے تبادلے کے عمل کو ناکام بنانے کے لئے یواو گالانت کو برخاست کیا ہے۔

 اسی کے ساتھ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ پورے مقبوضہ فلسطین میں نتن یاہو کے خلاف وسیع مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور پولیس نے نتن یاہو کی رہائشگاہ کی طرف جانے والی سڑکوں کو بند کردیا ہے۔

یاد رہے کہ منگل کی رات میڈیا ذرائع نے صیہونی وزیر جنگ یواو گالانت کو برخاست کئے جانے کی خبر دی تھی۔

صیہونی وزیر اعظم نتن یاہو نے یواو گالانت کوبرخاست کرنے کا اعلان  کرنے کے بعد کہا کہ انھوں نے کاتس کو گالانت کی جگہ وزیر جنگ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نتن یاہو نے کہا کہ اس وقت وزیر اعظم اور وزیر جنگ کے درمیان اعتماد کی ضرورت ہے ۔

 انھوں نے کہا کہ ان کے اور گالانت کے درمیان بے اعتمادی نے جنگ چلانے میں مشکلات پیدا کردی ہیں۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .