5 نومبر، 2024، 2:44 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85650583
T T
0 Persons

لیبلز

صبح سے اب تک صہیونی اہداف پر عراقی مزاحمت کے 6 ڈرون حملے

تہران (ارنا) عراق کی اسلامی مزاحمت نے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں اہم اہداف پر 6 ڈرون حملوں کا اعلان کیا ہے۔

عراق کی اسلامی مزاحمت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قابض صیہونی حکومت کے خلاف جنگ اور فلسطین اور غزہ کے عوام کی حمایت اور خواتین، بچوں اور بوڑھوں سمیت عام شہریوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کا جواب دینے کے لیے شمالی مقبوضہ علاقوں میں اہم ہدف پر ڈرون حملے کیے ہیں۔

عراقی مزاحمت نے اپنے بیان میں قابض دشمن کے خلاف فوجی کارروائیوں کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ایک اور بیان میں عراقی مزاحمت نے مقبوضہ علاقوں کے جنوب میں بھی ایک اہم ہدف پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .