پاکستان میں شہدائے قدس یاد میں ریفرنس/ تحریک مزاحمت کی حمایت اور اسرائیلی جارحیت کی مذمت

اسلام آباد (IRNA) پاکستان کے سرکردہ سیاسی اور مذہبی رہنماؤں نے فلسطین اور لبنان کی تحریک مزاحمت کی بھرپور حمایت اور صیہونی حکومت کے جرائم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ارنا کے مطابق اسلام آباد میں شہدائے قدس کی یاد میں منعقدہ ریفرنس میں پاکستان کے سرکردہ سیاسی و مذہبی رہنماؤں، سیاسی جماعتوں کے سربراہوں اور اراکین پارلیمنٹ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اس ریفرنس سے خطاب کرے ہوئے مقررین نے مزاحمتی محاذ کے شہداء بالخصوص جنرل قاسم سلیمانی، ابو مہدی المہندس، اسماعیل ہنیہ، سید حسن نصر اللہ، جنرل نیلفروشان، یحییٰ سنوار اور سید ہاشم صفی الدین کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

پاکستان میں شہدائے قدس یاد میں ریفرنس/ تحریک مزاحمت کی حمایت اور اسرائیلی جارحیت کی مذمت

 مقررین نے ناجائز صیہونی حکومت کی جارحیت اور قبضے کے خلاف مزاحمتی محاذ کے جوانوں کی جدوجہد کو عالم اسلام کے لیے قابل فخر قرار دیتے ہوئے مزاحمتی محاذ کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر سینیٹر علامہ ناصر عباس جعفری، رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا، جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ، جمیعت علمائے اہلبیت کے چیئرمین علامہ سید حسنین عباس گردیزی اور امت واحدہ تنیظم کے سربراہ علامہ امین شہیدی نے خطاب کیا۔

 مقررین نے اسرائيل کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کے جوابی اقدام کی تعریف اور ایران پر اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ 

 مقررین  نے اسرائیلی حکومت اور اس کے حامیوں کے جرائم کے حوالے سے عالمی برادری کی خاموشی اور بالخصوص خطے کے بعض ممالک کی بے حسی پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت اور اس کے حامی صرف طاقت کی زبان سجھتے ہیں۔

مقررین نے یہ بات زور دے کر کہی کہ  دنیا بھر کے مسلمان  اور آزاد منش انسان لبنان اور فلسطین کے مجاہدین کے ساتھ ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف اور اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔

پاکستان میں شہدائے قدس یاد میں ریفرنس/ تحریک مزاحمت کی حمایت اور اسرائیلی جارحیت کی مذمت

 مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ اور سینیٹر، علامہ ناصر عباس جعفری نے فلسطینی قوم کی امنگوں کے دفاع کے لیے اسلامی دنیا کے بااثر ممالک بشمول پاکستان اور ایران کے مشترکہ اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی اور لبنان کے مظلوم عوام کے خلاف جارحیت پر انسانی حقوق کا دعویٰ کرنے والی تنظیموں کی خاموشی شرمناک ہے۔

پاکستان کی قومی اسمبلی کے رکن صاحبزادہ حامد رضا نے اس موقع پر کہا کہ طوفان الاقصیٰ آپریشن  نے گریٹر اسرائیل کے منصوبے اور اس قاتل حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی سازش کو ناکام بنا دیا۔

جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ  کا کہنا تھا کہ فلسطینی مزاحمتی محاذ کے مجاہد رہنماؤں کے قتل سے مزاحمتی محور کے پیروکاروں کے عزم و ارادے میں کوئي کمی واقع نہیں ہوگی بلکہ اس راہ میں ان کی سوچ مزید پختہ ہوئي ہے۔

انہوں نے ایران کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے  یہ بات زور دے کر کہی کہ ایران کے پاس اپنے دفاع کا جائز حق پوری طرح محفوظ ہے اور ہم اسرائیلی دہشت گردی کے مقابلے میں تہران کے کسی بھی اقدام کی بھرپور حمایت  کرتے ہیں۔  

جماعت اہل حرم پاکستان  کے سربراہ مفتی گلزار احمد نعیمی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تل ابیب کو نہ فقط اسرائیل بلکہ دہشت گردی، ناجائز قبضے اور نسل کشی کی حمایت کرنے والے ممالک کا مرکز قرار دیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .