پیر کے روز زاہدان میں منعقدہ قبائلی عمائدین کے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے بریگيڈیئر جنرل محمد پاکپور کا کہنا تھا کہ" ہمارے پاس تفصیلی معلومات ہیں کہ دشمن کی انٹیلی جنس سروسز نے علاقے کے بعض ممالک میں ہونے والی خفیہ میٹنگوں میں دہشت گرد گروہوں کو خطے میں عدام استحکام پھیلانے کا ہدف سونپا ہے۔"
بریگیڈیئر جنرل محمد پاکپور نے کہا کہ ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں دہشت گردی کی کارروائیاں اچانک نہیں ہوتی بلکہ دشمن کی خفیہ ایجنسیوں کی ایما پر کی جاتی ہیں۔
بریگيڈیئر جنرل پاکپور نے مزید کہا کہ ملک کے جنوب مشرقی علاقوں میں دشمن کے زر خرید ایجنٹوں کی نقل و حرکت اور جرائم پیشہ صیہونی حکومت کے اقدامات میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب صیہونی حکومت کوئی کارروائی کرتی ہے اس کے زر خرید ایجنٹ بھی حرکت میں آجاتے ہیں اور ایرانی عوام کے خلاف دہشت گردانہ کارروائياں انجام دیتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ