ارنا کے مطابق ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے آج اتوار 3 نومبر کو اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ آج عالمی سامراج کے خلاف جدوجہد کا قومی دن ہے۔
انھوں نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ آج کا دن اغیار کے تسلط اور ہر قسم کی بیرونی مداخلت سے پاک، آزاد اور شرافتمندانہ زندگی کے لئے ایرانیوں کی ایک جماعت کی دلیرانہ کوشش کی یاد دلاتا ہے۔
انھوں نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ ہمارے عوام ایران میں امریکا کی غیر قانونی سیاہ مداخلت اور عدم استحکام کے اقدامات کی طولانی تاریخ کو ہرگز فراموش نہیں کرسکتے۔
انھوں نے لکھا ہے کہ 19 اگست 1953کو ایرانی عوام کی پہلی منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کے لئے امریکا اور برطانیہ کی فوجی بغاوت اور بادشاہت کے احیا کے لئے ان کی سازشوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
ترجمان وزارت خارجہ نے لکھا ہے کہ آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ کے دوران امریکا نے ڈکٹیٹر صدام کی حکومت کی ہمہ گیر حمایت کی اور غیر انسانی پابندیوں نیز غاصب اور سرکش صیہونی حکومت کی ہمہ گیر حمایت کی شکل میں، ایرانی عوام کے خلاف اس کا ظا لمانہ اور غیر قانونی دباؤ آج تک جاری ہے۔
اسماعیل بقائی نے آخر ميں لکھا ہے کہ تجربے نے بتایا ہے کہ عزت کی زندگی اور اپنی ارضی سالمیت نیز قومی اقتدار اعلی کے تحفظ کے لئے اپنی ملی توانائیوں پر اعتماد، استقامت اور پامردی ضروری ہے۔
آپ کا تبصرہ