اس سال ایران آن لائن کمبائن اولمپیاڈ کی میزبانی کر رہا ہے جو کمپیوٹر تھیوری اور مصنوعی ذہانت کا امتزاج ہے۔یہ اولمپیاڈ 10 اور 11 نومبر کو منعقد ہو گا جس میں 65 ممالک کے 4000 سے زائد افراد شرکت کریں گے۔
ایران نے پہلے بار سن 2019 میں اس ٹیسٹ کے انعقاد کیا تھا جس کے بعد کچھ ممالک نے اس ٹیسٹ میں شرکت کی درخواست کی تھی جبکہ بعض ممالک نے ایران کی طرح قومی سطح پر اس ٹیسٹ کا انعقاد کیا۔
اب ایران اس بین الاقوامی ٹیسٹ کا میزبان ہی نہیں بلکہ ٹیسٹ کی تیاری، چیکنگ اور نتائج کے اعلان تک تمام مراحل کا بھی ذمہ دار ہے۔
اس ٹیسٹ یا اولمپیاڈ کی اہم بات یہ ہے کہ اس کے زرلٹ کا فوری طور پر اعلان کردیا جاتا ہے اور شرکاء اپنی پوزیشن آن لائن دیکھ سکتے ہیں۔
ارنا کے مطابق، ایرانی طلباء نے اس سال اولمپیاڈ میں عالمی سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور تمغوں کی تعداد کے لحاظ سے تیسرے نمبر ہیں۔ ایران سونےاور چاندی کے 10، 10 تمغے جبکہ کانسی کے 2 حاصل کرکے دنیا میں تیسری پوزیشن پر کھڑا ہے۔
ان تمغوں میں فزکس میں حاصل ہونے والے تمغے شامل نہیں ہیں کیونکہ ایران اس سال خود فزکس اولمپیاڈ کا میزبان تھا۔
آپ کا تبصرہ