30 اکتوبر، 2024، 8:40 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85644845
T T
0 Persons

لیبلز

صیہونیوں سے وابستہ دہشت گرد گروہ پر کاری ضرب: انٹیلی جنس کی وزارت کا اعلان

تہران/ ارنا- ایران کی انٹیلی جنس وزارت کے اہلکاروں نے مغربی سرحدوں سے داخل ہونے والے دہشت گرد گروہ کا قلع قمع کردیا

انٹیلی جنس کی وزارت کے اعلان کے مطابق، صیہونیوں سے وابستہ یہ دہشت گرد گروہ عراق کے کردستان سے ایران کے صوبہ مغربی آذربائیجان میں داخل ہو رہے تھے۔ یہ دہشت گرد ایران کے مختلف علاقوں میں بلوا اور بدامنی اور ٹارگیٹ کلنگ کا ماحول گرم کرنے کی پلاننگ کے ساتھ ایران کی سرحدوں میں داخل ہو رہے تھے۔

انٹیلی جنس اہلکاروں کی کارروائی میں اس دہشت گرد گروہ کا ایک سرغنہ ہلاک اور اس کے دو ساتھی گرفتار ہوگئے۔ ان دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .