حزب اللہ کے نئے سربراہ کے انتخاب سے، صیہونی حکومت کی تباہی کی رفتار تیز ہوجائے گی: چیف آف اسٹاف

تہران/ ارنا- مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف بریگیڈیئر جنرل محمد باقری نے حزب اللہ کے نئے سیکریٹری جنرل کے انتخاب کو استقامتی محاذ، بالخصوص حزب اللہ لبنان کے استحکام، ان کی تیاری اور بڑھتی صلاحیتون کی علامت قرار دیا۔

بریگیڈیئر جنرل محمد باقری نے حزب اللہ کے نئے سربراہ شیح نعیم قاسم کے نام اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ایسے حالات میں حزب اللہ لبنان کے سربراہ کے طور پر آپ کے انتخاب سے واضح ہوجاتا ہے کہ حزب اللہ لبنان اور استقامتی محاذ خونخوار صیہونیوں پر حتمی غلبہ اور بحرانوں سے نکلنے کے لیے کس حد تک مستحکم، تیار اور باصلاحیت ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ امت اسلامیہ اور مسجد الاقصی کی آزادی کے راہ کے مجاہدوں کو یقین ہے کہ شہید استقامت سید حسن نصراللہ کے صالح اور دلیر جانشین کی قیادت میں، حزب اللہ مستحکم انداز میں آگے بڑھتا رہے گا اور بدستور لبنان کے لیے عزت، عظمت اور افتخار کا باعث بنا رہے گا۔

چیف آف اسٹاف نے لکھا ہے کہ اللہ تعالی کی مدد سے آپ کا انتخاب صیہونیوں کی جعلی اور مجرم حکومت کی تباہی کا راستہ ہموار اور حزب اللہ کے مجاہدوں کے عزم و ارادے کو اور بھی مستحکم بنا دے گا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .