ارنا کے مطابق اسلام آباد میں فلسطین فاؤنڈیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام ایک سمینار منعقد ہوا جس کا عنوان تھا " طوفان سے آزادی تک ۔
اس رپورٹ کے مطابق اس سیمینار سے خطاب میں پاکستان کے ممتاز صحافیوں اور سیاست دانوں نے مشرق وسطی کے حالات غزہ اور بیروت میں غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کے دوام اور ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر گفتگو کی۔
سیمینار سے خطاب میں پاکستان کے سینئر صحافی اور جیو ٹی وی چینل کے اینکر حامد میر نے پاکستانی عوام کی جانب سے فلسطین کی حمایت کی پابندی اور عالمی سامراج کی کثرت طلبی سے بیزاری پر زور دیا۔
انھوں نے بالفور اعلامیہ کو برطانیہ کی سازش اور سرزمین فلسطین پر قبضے کا آغاز قرار دیا اور کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنا یا دو ریاستی نظریئے کو قبول کرنا فلسطینی قوم سے خیانت ہے۔
حامد میر نے کہا کہ پاکستانی عوام فلسطین کی آزادی اور سرزمین فلسطین میں واحد، فلسطینی ریاست کے حامی ہیں اور وہ فلسطین میں دو ریاستوں کے قیام کے منصوبے کو ہرگز تسلیم نہیں کریں گے ۔
سوشل میڈیا پر سرگرم پاکستان کے ایک اور صحافی رضی طاہر نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی دشمن کے جارحیتوں کا مقصد گریٹر اسرائیل کی سازش کو آگے بڑھانا ہے۔
انھوں نے کہا کہ امریکا اور برطانیہ فلسطینیوں کی نسل کشی اور لبنان پر حملے میں صیہونیوں کے اتحادی ہیں اور ہم بین الاقوامی اداروں بالخصوص اسلامی ملکوں سے اسرائیلی جرائم رکوانے میں فعال کردار کا مطالبہ کرتے ہیں۔
پاکستان کے ایک اور ممتاز صحافی ہر میت سنگھ نے جن کا تعلق سکھ برادری سے ہے، مشرق وسطی میں صیہونی جرائم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ استقامتی محاذ کے لیڈران، شہید سید حسن نصراللہ ، شہید یحیی سنوار اور شہید اسماعیل ہنیہ دنیا میں فلسطین کے حامیوں اور مجاہدین بیت المقدس کے لئے مشعل راہ ہیں۔
انھوں نے کہا کہ نتین یاہو اور اس کا دہشت گرد گینگ، امریکا اور اس کے اتحادیوں کی مکمل حمایت سے فلسطین اور لبنان کے نہتےعوام کا قتل عام کررہا ہے اور علاقائی ممالک نیز انسانی حقوق کے دعویداروں کی خاموشی نے اس کا وحشیانہ پن بڑھا دیا ہے۔
فلسطین فاؤنڈیشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے سیمینار سے خطاب میں پاکستانی عوام کے مختلف طبقات کی جانب سے فلسطین کی حمایت، اور غزہ نیز بیروت میں صیہونی حملوں میں شہید ہونے والے صحافیوں سے ملک کی صحافی برادری کی یک جہتی کی قدردانی کی ۔
انھوں نے کہا کہ صیہونی حکومت پورے علاقے میں جنگ کی آگ پھیلادینے کی شازش پر عمل کررہی ہے۔
صابر ابو مریم نے ایران کے خلاف صیہونی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نےامریکا اوربرطانیہ کی مدد سے ایران کی ارضی سالمیت اور قومی اقتداراعلی کی خلاف ورزی اور بین الاقوامی قوانین کو پامال کیا ہے۔
انھوں نے مسلم ملکوں سے مطالبہ کیا کہ صیہونی حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لئے اس کا سیاسی، سفارتی اور تجارتی بائیکاٹ کیا جائے۔
فلسطین فاؤنڈیشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ استقامتی محاذ کے کمانڈروں ، شہید جنرل نیلفروشان، شہید سید حسن نصراللہ، شہید اسماعیل ہنیہ اور شہید یحیی سنوار کی غیرت ، شجاعت اور جانفشانی بے مثال اور درود و سلام کی مستحق ہے۔
آپ کا تبصرہ