27 اکتوبر، 2024، 10:08 AM
Journalist ID: 5485
News ID: 85640575
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کے خلاف صیہونی جارحیت کی مذمت، جنوبی افریقہ

تہران (ارنا) جنوبی افریقہ کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت ایران کی خودمختاری کی ناقابل قبول خلاف ورزی ہے اور اس کا مقصد مشرق وسطیٰ میں جنگ کو ہوا دینا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی افریقہ کی وزارت خارجہ کی نیوز سائٹ نے غزہ میں صیہونی حکومت کی نسل کشی اور لبنان پر بمباری کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ تل ابیب کے اقدامات سے مشرق وسطیٰ میں سنگین انسانی بحران نے جنم لیا ہے۔

بیان میں فوری طور پر جنگ بندی کے قیام اور غزہ کے لوگوں کے لیے انسانی امداد کی رسائی کو ممکن بنانے کے لیے سلامتی کونسل کی قرارداد 2735 (2024) پر فوری عمل درآمد کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت ایران کی خودمختاری کی ناقابل قبول خلاف ورزی ہے اور اس کا مقصد مشرق وسطیٰ میں جنگ کو ہوا دینا ہے۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .