ایران کے سپوتوں نے وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، صدر ایران

تہران (ارنا) صدر ایران نے بہادر جوانوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے سپوتوں نے وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

IRNA کی اتوار کی صبح کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی حکومت کی جارحیت میں 4 ایرانی فوجیوں کی شہادت، نیز تفتان کے گوھرکوہ پولیس اسٹیشن کے 10 اہلکاروں کی شہادت کے بعد مسعود پزشکیان نے ایک پیغام میں کہا کہ ایران کے سپوتوں نے وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، میں ملک کے بہادر سپاہیوں، فراجا کے سر بہ کفن جوانوں، شہداء کے خاندان اور بہادر عوام کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔

ایران کے صدر نے مزید کہا کہ ایران کے دشمنوں کو جان لینا چاہیے کہ یہ بہادر لوگ اپنی سرزمین کے دفاع میں بے خوف و خطر کھڑے ہیں اور کسی بھی حماقت کا جواب عقلمندی اور ہوشیاری سے دیں گے۔

ایران کے سپوتوں نے وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، صدر ایران

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .