22 اکتوبر، 2024، 7:24 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85636260
T T
0 Persons

لیبلز

صدر مملکت برکس اجلاس میں شرکت کے لئے کازان پہنچ گئے

تہران/ ارنا- صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان برکس سربراہی اجلاس کے سلسلے میں منگل کی رات روس کے شہر کازان پہنچ گئے۔

صدر پزشکیان کے ہمراہ وفد میں ایران کے وزیر فائنانس، وزیر پیٹرولیم، چیف آف پالیٹیکل اسٹاف اور نائب سربراہ برائے سیاسی امور شامل ہیں۔

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی بھی بحرین اور کویت کا دورہ مکمل کرکے، کازان پہنچنے والے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ بدھ کے روز برکس سربراہی اجلاس کا کازان شہر میں افتتاح ہوگا جہاں صدر مملکت بھی، دیگر رکن ممالک کے صدور اور وزرائے اعظم سے خطاب کریں گے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .