22 اکتوبر، 2024، 11:28 AM
Journalist ID: 5632
News ID: 85635646
T T
0 Persons

لیبلز

حکومت پاکستان نے غزہ اور لبنان کے لئے امداد کی ترسیل میں  تیزی لارہی ہے

اسلام آباد – ارنا –حکومت پاکستان کی ایک اعلی سطحی نشست میں غزہ اور لبنان کے مظلوم عوام کے لئے انسان دوستانہ امداد کی ترسیل کا جائزہ لیا گیا

 ارنا نے پاکستان  کے پی ایم سیکریٹریٹ کے شعبہ رابطہ عامہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ اسلام آباد میں وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت میں ایک اعلی سطحی میٹنگ میں علاقے کی تازہ ترین صورتحال  اور غزہ اور لبنان کے عوام کے لئے امداد رسانی میں تیزی لانے کی راہوں کا جائزہ لیا گیا۔  

 اس رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے فلسطین اور لبنان کے عوام کے لئے ہوائی  جہاز کے ذریعے دو امدادی کھیپیں فوری طور پر ارسال کرنے کے احکامات صادر کئے۔

 انھوں نے اس میٹنگ میں لبنان، اردن اور مصر میں پاکستان کے سفیروں کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے گفتگو کی اور انہیں ہدایت دی کہ پاکستان سے ارسال کی جانے والی امداد جلد سے جلد غزہ اور لبنان کے عوام تک پہنچائے کے لئے ضروری اقدامات انجام دیں۔

حکومت پاکستان نے غزہ اور لبنان کے لئے امداد کی ترسیل میں  تیزی لارہی ہے

 اس میٹنگ میں حکومت پاکستان کے اعلی عہدیداروں نے غزہ اور لبنان کے عوام کے لئے ضروری انسان دوستانہ امدد پہنچانے میں تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

 انھوں نے اسی کے ساتھ کہا کہ غزہ کے محاصرے اور غاصب صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے جاری رہنے کی وجہ سے امداد رسانی میں مشکلات کا سامنا ہے۔  

 اس رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے ملک کے دولت مند طبقے سے غزہ  اور لبنان کے عوام کے لئے امداد رسانی میں مشارکت کی اپیل بھی کی ہے۔

 انھوں نے کہا کہ ہوائی جہاز سے امداد رسانی کے ساتھ ہی زمینی راستے سے بھی امداد بھیجنے کے لئے ضروری اقدامات انجام دیئے جائيں۔

قال ذکر ہے کہ حکومت پاکستان نے غزہ اور لبنان پر غاصب صیہونی حکومت کی جارحیتوں کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر بارہ ہوائی جہازوں کے ذریعے 251 ٹن امداد غزہ اور امداد کی دو کھیپیں لبنان روانہ کرچکی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .