20 اکتوبر، 2024، 4:43 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85633906
T T
0 Persons

لیبلز

بقائی: ایران صیہونی حکومت کو جواب دہ بنانے کے لئے سبھی وسائل سے کام لے گا

تہران – ارنا – ترجمان وزارت خارجہ نے لبنان میں صیہونی حکومت کے   دہشت گردانہ حملے میں ایک ایرانی خاتون اور اس کے لبنانی شوہر کی شہادت پر کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران صیہونی حکومت کو اس کے جرائم پر جواب دہ بنا نے کے لئے ہر وسیلے سے کام لے گا۔

ارنا کے مطابق ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے لبنان میں غاصب صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ حملے میں  ایک ایرانی خاتون معصومہ کرباسی جو پانچ بچوں کی ماں تھیں اور ان کے لبنانی شوہرڈاکٹر رضا عواضہ کی شہادت پر ان کے لواحقین اور ایران نیز لبنان کے عوام کو تعزیت پیش کی ہے۔

 ترجمان وزرات خارجہ نے غاصب صیہونی حکومت کے اس دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس کو جنگی جرم قرار دیا ہے۔

اسماعیل بقائی نے اسرائیلی حکومت کے اس دہشت گردانہ حملے کی جاری ہونے والی ویڈیو فلم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ایرانی خاتون اور اس کے شوہر کو ایک غیر فوجی علاقے میں، لوگوں کی بہت زیادہ آمدورفت والی سڑک پر شہید کیا گیا جو دہشت گردی کے ساتھ ہی جنگی جرم بھی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران غاصب صیہونی حکومت کو اس کے تمام جرائم پر جواب دہ بنانے کے لئے سبھی وسائل سے کام لے گا۔  

 اسماعیل بقائی نے اس دانشور اور محقق ایرانی خاتون پر دہشت گردانہ حملے کو ایران اور ایرانیوں سے اسرائیلی حکومت کی ذاتی دشمنی اور عناد کا ثبوت قرار دیا اور انسانی حقوق کے مراکز سے مطالبہ کیا کہ اس دہشت گردانہ قتل پر جو لبنان اور فلسطین میں عوام کی نسل کشی کا حصہ ہے، خاموش نہ رہیں ۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .