18 اکتوبر، 2024، 7:40 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85631717
T T
0 Persons

لیبلز

شہدائے غزہ  کی تعداد 42 ہزار 500 ہوگئی

18 اکتوبر، 2024، 7:40 PM
News ID: 85631717
شہدائے غزہ  کی تعداد 42 ہزار 500 ہوگئی

تہران – ارنا- فلسطین کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ سات اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ ميں صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں 42 ہزار 500 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں

ارنا کے مطابق غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں غاصب صیہونی حکومت نے غزہ کے مختلف علاقوں پر چار بار حملے کئے ہیں۔

 اس رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں کے ان حملوں میں 62 فلسطینی شہید اور 300 زخمی ہوگئے ۔

فلسطین کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ صیہونی فوج کے تازہ حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں کی اس تعداد کو ملاکر سات اکتوبر2023 سے اب تک غزہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 42 ہزار 500 اور زخمیوں کی تعداد 99 ہزار 546 ہوگئی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .