15 اکتوبر، 2024، 5:15 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85628930
T T
0 Persons

لیبلز

صیہونیوں کے ایک انتہائی اہم مرکز پرعراق کی مزاحمتی تنظیموں کا ڈرون حملہ

تہران/ ارنا- عراق کی مزاحمتی تنظیموں نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں واقع ایک انتہائی حساس مرکز کو ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، یہ حملہ منگل کی صبح کو کیا گیا ہے۔

عراق کی اسلامی استقامت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی اہداف پر حملوں اور دشمن کے مراکز کو تہس نحس کرنے کے سلسلے میں روز بروز اضافہ کیا جائے گا۔

پیر کی رات کو بھی عراق کی استقامتی تنظیم نے اعلان کیا کہ صیہونیوں کے ہاتھوں بچوں، خواتین اور سن رسیدہ افراد کو نشانہ بنانے کے جواب میں مقبوضہ فلسطین کے مشرق میں ایک انتہائی اہم مرکز کو جدیدترین ڈرون طیارے سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

عراق کی مزاحمتی فورسز نے اعلان کیا ہے کہ صیہونیوں کے وحشیانہ جرائم کے سامنے استقامت پر مبنی کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .