عیتا الشعب میں حزب اللہ کا کامیاب دفاعی آپریشن اور مقبوضہ فلسطین پر55 میزائلوں کی فائرنگ  

تہران – ارنا – لبنان کی اسلامی استقامتی تحریک حزب اللہ نے صیہونی حکومت کے فوجی مراکز پر متعدد زمینی اور فضائی کارروائیوں، عیتا  الشعب اور مرکبا میں غاصب فوجیوں کی زمینی پیش قدمی روکنے اور صیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر دسیوں میزائل فائرکرنے کی خبر دی ہے۔

ارنا کے مطابق حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ دشمن فوجیوں نے عیتا الشعب قصبے کی جانب آگے بڑھنے کی کوشش کی لیکن استقامتی تحریک کے مجاہدین نے توپوں سے سنگین گولہ باری کرکے انہیں پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا۔

حزب اللہ لبنان نے ایک اور بیان میں کہا ہے کہ اس کے مجاہدین نے نتانیا کے مشرق میں بیت لید صیہونی فوجی اڈے پر میزائلوں سے حملہ کیا۔

 حزب اللہ نے آج  اپنے گیارھویں بیان میں اعلان کیا ہے کہ اسلامی استقامتی تحریک کے مجاہدین نے کریات شمونہ صیہونی کالونی پر بھی  میزائل برسائے ہیں۔

 حزب اللہ لبنان نے آج اپنی بارھویں کارروائی میں توپخانے سے شدید گولہ باری کرکے جنوبی لبنان کے قصبے مرکبا کی جانب صیہونی فوج کی پیش روک دی ۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .