ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے ڈائریکٹریٹ جنرل آف انٹیلی جنس نے پیر کے روز بتایا کہ انٹیلیجنس رپورٹس میں راسک اور سرباز نامی علاقوں میں جیش الظلم گروپ سے وابستہ 2 دہشت گرد ٹیموں کی نشاندہی کی گئی جسکے بعد کاروائی کر کے اس کے تمام ارکان کو گرفتار کر لیا گیا۔
سابقہ معلومات اور گرفتار افراد کے اعترافات کی بنیاد پر، وہ جنگی ہتھیاروں اور دھماکہ خیز آلات کے استعمال سے دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے اور صوبے میں عدم تحفظ پیدا کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔
مذکورہ گروہوں سے ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ