گولانی بریگیڈ پر حزب اللہ کا حملہ ایک المیہ تھا / ہمارے پاس ڈرون حملوں سے نمٹنے کا انتظام نہیں ہے، معاریو

تہران (ارنا) صہیونی اخبار معاریو نے مقبوضہ علاقے میں جنوبی حیفہ کےگولانی فوجی اڈے پر حزب اللہ کے ڈرون حملے کو ایک المیہ اور دردناک واقعہ قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ صیہونی حکومت کے پاس ڈرون حملوں سے نمٹنے کے لیے کوئی خصوصی انتظام نہیں ہے۔

اس اخبار نے لکھا کہ فی الحال اسرائیل (حکومت) کے پاس لبنان، غزہ، شام، عراق، ایران اور یمن سے اسرائیل (مقبوضہ علاقوں) پر فائر کیے جانے والے ڈرونز کے خلاف کوئی خاص دفاعی نظام نہیں ہے۔

صیہونی فوج کے چیف آف اسٹاف ہرتزی ھالیوی نے گولانی بریگیڈ کا دورہ کرتے ہوئے جو کہ گذشتہ رات لبنان کے حزب اللہ کے ڈرون حملے کا نشانہ بنا تھا، کہا کہ ہم حالت جنگ میں ہیں اور مقبوضہ علاقے کے تربیتی اڈے پر حملے  کے نتائج تکلیف دہ ہونگے۔

اتوار کی شام حزب اللہ نے حیفا کے جنوب میں واقع علاقے بنیامینا میں صیہونی حکومت کے گولانی بریگیڈ بیس کو اپنے دھماکہ خیز ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا، جس میں صیہونیوں کے مطابق 4 فوجی ہلاک اور 110 زخمی ہوئے۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .