ایران، صیہونی حکومت کے مواخذے  کے لیے اپنی پوری توانائياں بروئے کار لائے گا

تہران(IRNA) ایران کی وزارت خارجہ نے شہید جنرل نیل فروشان کی شہادت کے حوالے سے جاری کیے جانے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ تہران صیہونی حکومت کے مواخذے اور اسے انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے اپنی تمام تر توانائياں بروئے کار لائے گا۔

واضح رہے کہ لبنان میں متعین ایرانی فوجی مشیر بریگیڈیئر جنرل عباس نیلفروشان بھی اسرائیل کے دہشت گردانہ حملے میں، سید حسن نصراللہ اور دیگر افراد کے ساتھ شہید ہوگئے۔

بیان میں کہا گيا ہے کہ اس اعلیٰ ایرانی فوجی عہدیدار کا قتل ایک غیر قانونی عمل اور ناقابل معافی جرم ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران بلاشبہ اس جرم کے ارتکاب پر اسرائیل کے مواخذے اور اسے انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .