11 اکتوبر، 2024، 1:37 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85624437
T T
0 Persons

لیبلز

امریکا اور عرب ملکوں کو عراق کی اسلامی استقامتی تحریک کا انتباہ

 تہران – ارنا – حزب اللہ عراق نے ایک بار پھر امریکا اور اس کے پٹھو عرب ملکوں کو علاقے میں توانائی کی جنگ شروع ہونے کی بابت خبردار کیا ہے

ارنا کے مطابق حزب اللہ عراق کے سیکورٹی انچارج ابوعلی العسکری نے ایران پر حملے کے لئے عراق کی سرزمین اور فضا کے خلاف جارحیت کی بابت خبردار کیا ہے۔

 ابوعلی العسکری نے اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ہم ایک بار پھر واضح کررہے ہیں کہ عراق پر کسی بھی قسم کی جارحیت یا اسلامی جمہوریہ ایران پر حملے کے لئے عراقی فضائی حدود یا زمین سے کام لیا گیا تو حزب اللہ کے جوابی حملے صرف صیہونی حکومت تک محدود نہیں رہیں گے۔

انھوں نے لکھا ہے کہ حزب اللہ عراق  صیہونی حکومت کے ساتھ ہی عراق اور علاقے میں امریکی فوجی اڈوں، چھاؤنیوں اور مفادات پر بھی حملے کرے گی۔

حزب اللہ عراق کے سیکورٹی انچارج نے کہا ہے کہ ہم جنگ شروع نہیں کریں گے لیکن اگر جنگ شروع ہوگئی تو یومیہ 12 ملین بیرل تیل کی  پیداوار رک جائے گی۔

 انھوں نے کہا کہ یہ وہ فریضہ ہے جو ہم اپنے ذمے لیں گے اور خدا جانتا ہے کہ یمنی برادران باب المندب میں اور ایرانی برادران آبنائے ہرمز کیا کریں گے۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .