حزب اللہ کے جاسوس ڈرون طیارے "ہدہد" نے مقبوضہ سرزمینوں پر پرواز کرکے اور صیہونیوں کی فوجی، معاشی اور سیکورٹی تنصیبات اور مراکز کی تفصیلی ویڈیو بنا کر کامیابی کے ساتھ حزب اللہ کے مرکز میں لوٹ آیا ہے۔
یہ ویڈیو حیفا، کریوت اور مضافاتی علاقوں کی فضاؤں سے لی گئی تفصیلی تصاویر پر مشتمل ہے جس میں صیہونی حکومت کی ایئرڈیفنس میں تازہ ترین تبدیلیوں کی مکمل معلومات حاصل کر لی گئی ہیں۔
ماہرین کے مطابق، حزب اللہ نے یہ ویڈیو جاری کرکے یہ واضح پیغام دیا ہے کہ حزب اللہ کی اعلی قیادت کی شہادت سے نہ صرف حزب اللہ کمزور نہیں پڑا ہے، بلکہ مستحکم انداز میں اپنی طاقت بحال کرچکی ہے اور صیہونی حکومت کے اہم اور حساس مراکز پر اس کی گہری نظر ہے اور کارروائی میں مصروف ہے۔
آپ کا تبصرہ