9 اکتوبر، 2024، 6:49 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85623173
T T
0 Persons

لیبلز

امید ہے کہ سعودی عرب میں ہمارے مذاکرات علاقے میں قیام امن کا باعث بن سکیں: سید عباس عراقچی

تہران/ ارنا- وزیر خارجہ ڈاکٹر سید عباس عراقچی نے اپنے دورہ سعودی عرب کا مقصد علاقائی مسائل پر گفتگو قرار دیا ہے۔

انہوں نے ریاض پہنچنے کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ ایران اور سعودی عرب کے مابین تعلقات میں فروغ آرہا ہے اور معاملات مناسب نہج پر آگے بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس دورے میں وہ علاقے کے معاملات اور تبدلیوں پر بات چیت کریں گے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ لبنان اور غزہ میں صیہونی حکومت کے مظالم کی روک تھام اور لبنان میں موجود پناہ گزینوں کی امداد رسانی پر گفتگو کی جائے گی۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر سید عباس عراقچی نے کہا کہ دوطرفہ معاملات کے لئے کسی دوسرے سفر میں گفتگو کی جائے گی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس دورے کے نتیجہ فلسطین، لبنان اور علاقے میں قیام امن کی شکل میں دیکھا جا سکے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .