ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی ہامانہ نے بدھ کو اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف برطانیہ کے ایک سیکورٹی عہدیدار کے بے بنیاد دعووں کو سختی سے مسترد کیا ہے۔
انھوں نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت دوسال سے بغیر کسی دستاویز اور ثبوت کے بے بنیاد دعوے کررہی ہے، جن کی ہم مذمت کرتے ہیں۔
ترجمان وزارت خارجہ نے اس بات کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہ برطانوی حکام ایران کے خلاف اپنے غلط اور بے بنیاد الزامات میں پوٹینشیل(potential) کا لفظ استعمال کرتے ہیں، برطانیہ کے سیکورٹی حکام کے بے بنیاد دعوؤں کو مصنوعی دشمن گڑھنے اور عامہ کوعالمی رائے عامہ کو دھوکہ دینے کی پالیسی کا حصہ قرار دیا ہے۔
انھوں نے برطانیہ کے سیکورٹی حکام کے ان بے بنیاد دعوؤں کو علاقے میں غاصب صیہونی حکومت کی جنگ افروزی اور فلسطینیوں کی نسل کشی میں مشارکت سے تعبیر کیا ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ نے لندن کے حکام کو نصیحت کی ہے کہ بے بنیاد الزام تراشی اور گمراہ کن باتیں کرنے کے بجائے غاصب صیہونیوں کی جارحیت اور جرائم روکنے کے لئے اپنے اثرورسوخ سے کام لیں۔
اسماعیل بقائی ہامانہ نے لندن کی جانب سے بعض دہشت گرد گروہوں اور تنظیموں کی میزبانی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی حکام آزادی بیان سے غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے منظم طور پر دہشت گردی، تشدد اور نفرت انگیزی کی ترویج کررہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ یہ ایسی حالت میں ہے کہ دہشت گردی اور تشدد کی ترویج کا مقابلہ کرنا سبھی حکومتوں کے بین الاقوامی فرائض میں شامل ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی ہامانہ نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ مغربی ایشیا اور ایران کے عوام کے تعلق سے اپنی غیر تعمیری پالیسیوں پر نظر ثانی کرے۔
آپ کا تبصرہ