9 اکتوبر، 2024، 1:08 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85622763
T T
0 Persons

لیبلز

حیفا اور لویاتان گیس کی جیٹی پر حزب اللہ کے میزائلی حملے

تہران – ارنا – حزب اللہ لبنان نے بدھ کو حیفا اور اس کے نواح میں واقع لویاتان گیس کی جیٹی پر میزائلی حملے کئے ہیں۔

ارنا نے صیہونی میڈیا ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ لبنان نے حیفا اور شمالی مقبوضہ فلسطین کے علاقے قیساریا پر بدھ کو کم سے کم دس میزائل فائر کئے۔

 اس رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے میزائلی حملوں کے بعد شمالی مقبوضہ فلسطین میں حیفا سے لے کر قیساریا تک خطرے کے سائرن بج اٹھے۔

صیہونی حکومت کے چینل 14 نے بھی رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ لبنان کے میزائلی حملے کے بعد صیہونی فوج کا فلاخن داؤد ایئر ڈیفنس سسٹم فعال ہوگیا ۔

 صیہونی حکومت کی  واللا نیوز سائٹ نے بھی بدھ کی صبح رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت کی  گیس نکالنے کی لویاتان جیٹی پرحزب اللہ نے میزائل سے حملہ کیا ہے۔

حزب اللہ لبنان نے یہ حملے بیروت کے ضاحیہ جنوبی، بقاع اور جنوبی لبنان کے دیگر علاقوں پر صیہونی حکومت کی مسلسل جارحیتوں کے جواب میں کئے ہیں۔    

 یاد رہے کہ غاصب صیہونی فوج نے گزشتہ روزبھی اعلان کیا تھا  کہ حزب اللہ نے اپنے میزائلی حملوں کے نئے مرحلے میں حیفا اور اس کے اطراف کے علاقوں پر 105 میزائل داغے ہیں۔

ان حملوں کے بعد حیفا کے گورنر نے بتایا کہ انھوں نے خلیج حیفا میں کیمیکل کارخانے کو خالی کردینے کا حکم دے دیا ہے ۔

 یاد رہے کہ حیفا مقبوضہ فلسطین کا سب سے بڑا  اور اہم ساحلی شہر ہے اور یہ شہر اپنی اہم بندرگاہ کے علاوہ  کیمیائی اور صنعتی کارخانوں کے لحاظ سے بھی صیہونی حکومت کی معیشت کی رگ حیات کی حیثیت رکھتا ہے۔   

 حزب اللہ لبنان نے بدھ کو بتایا ہے کہ اس کے حملوں کے بعد  صیہونی میڈیا نے زخمی ہونے والے صیہونی فوجیوں کی مقبوضہ بیت المقدس کے ہداسا اسپتال منتقلی کی فوٹیج نشر کی ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .